پشاور میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہوا‘صوبائی حکومت متاثرین کی مدد کیلئے فوری اقدامات برؤے کار لائے ‘علامہ ساجد نقوی

ہفتہ 16 اگست 2014 17:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پشاور اور گردونواح میں والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد سے تعزیت اور ہمدردی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ قدرتی آفات انسانوں کے لئے آزمائش ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہ چھوڑا جائے اور صوبائی حکومت اور سماجی تنظیمیں ان کی بحالی کے لئے ٹھوس اور فوری اقدامات کریں نیز مستقبل میں اس قسم کے نقصانات سے بچنے کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ کم سے کم نقصانات کا سامنا ہو۔علامہ ساجد نقوی نے ملک کے دیگر حصوں میں بھی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ااور حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :