پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی ایڈ امتحانات 28اگست سے شروع ہوں گے

ہفتہ 16 اگست 2014 18:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بی ایڈسیکنڈ اینول2013ء اوراینول2014ء کے امتحانات 28 اگست 2014ء سے شروع ہو رہے ہیں۔ تمام اہل امید واران کو اس ضمن میں رول نمبر سلپس ان کے پتہ پر ارسال کی جاچکی ہیں۔ تاہم تقریباً 400ایسے امیدواران کو مختلف اعتراضات کی بنیاد پر رول نمبر سلپس جاری نہیں کی گئیں۔

جن میں فیس کی ادائیگی اور کچھ دوسرے امتحانی اہلیت سے متعلق اعتراضات شامل ہیں، ایسے امیدواران کو ان کے پتہ پر اعتراضات بھجوائے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم امیدواران کی سہولت کی خاطر ایسے امیدواران کو ایک بارپھر مطلع کیا جاتا ہے کہ بی ایڈ امتحان کے حوالے سے اگر رول نمبر سلپس 18اگست تک موصول نہیں ہوتیں تو امتحانی اعتراضات کے حوالے سے شعبہ امتحانات دوسری منزل بی ایڈ سیکشن میں بذات خود آکر یا پھر بذریعہ ڈاک اپنے مطلوبہ اعتراضات کی درستگی کے بعد رول نمبر سلپس حاصل کر سکتے ہیں۔

تاہم جن امیدواران کی رولنمبر سلپس فیس کی وجہ سے روکی گئی ہیں ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ فیس سیکشن شعبہ اکاؤنٹس برانچ سے رابطہ کریں ۔ بصورت دیگر ایسے امیدواران کوسلپس جاری نہیں کی جائیں گی اور تمام تر ذمہ داری امیدوار پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :