پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم کا ایکسپرٹس فار ایشیاپروگرام کے تحت سپین کی یونیورسٹی میں داخلہ

ہفتہ 16 اگست 2014 18:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس سی آنرز ایگرکلچر پلانٹ پتھالوجی سیشن 2011-2015 کے طالبعلم فاروق احمدکا ایکسپرٹس فار ایشیا ایکسچینج سٹوڈنٹ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف سانتیاگوڈی کمپوسٹلا سپین(University of Santiago de Compostila, Spain) میں داخلہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انہوں نے ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر ماریہ مالڈوناڈو ،ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز ڈاکٹر محمد سلیم حیدراور انچارج ایڈوائزری سیل آن فارن ایجوکیشن عمران عالم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروگرام سے مختلف ثقافتوں کو جاننے میں مدد ملے گی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :