پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی ایڈ امتحانات 28اگست سے شروع ہوں گے
ہفتہ 16 اگست 2014 20:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بی ایڈسیکنڈ اینول2013ء اوراینول2014ء کے امتحانات 28اگست2014ء سے شروع ہو رہے ہیں۔ تمام اہل امید واران کو اس ضمن میں رول نمبر سلپس ان کے پتہ پر ارسال کی جاچکی ہیں۔ تاہم تقریباً 400ایسے امیدواران کو مختلف اعتراضات کی بنیاد پر رول نمبر سلپس جاری نہیں کی گئیں۔
جن میں فیس کی ادائیگی اور کچھ دوسرے امتحانی اہلیت سے متعلق اعتراضات شامل ہیں، ایسے امیدواران کو ان کے پتہ پر اعتراضات بھجوائے جا چکے ہیں۔(جاری ہے)
تاہم امیدواران کی سہولت کی خاطر ایسے امیدواران کو ایک بارپھر مطلع کیا جاتا ہے کہ بی ایڈ امتحان کے حوالے سے اگر رول نمبر سلپس 18اگست تک موصول نہیں ہوتیں تو امتحانی اعتراضات کے حوالے سے شعبہ امتحانات دوسری منزل بی ایڈ سیکشن میں بذات خود آکر یا پھر بذریعہ ڈاک اپنے مطلوبہ اعتراضات کی درستگی کے بعد رول نمبر سلپس حاصل کر سکتے ہیں۔
تاہم جن امیدواران کی رولنمبر سلپس فیس کی وجہ سے روکی گئی ہیں ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ فیس سیکشن شعبہ اکاؤنٹس برانچ سے رابطہ کریں ۔ بصورت دیگر ایسے امیدواران کوسلپس جاری نہیں کی جائیں گی اور تمام تر ذمہ داری امیدوار پر عائد ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.