کولمبو ٹیسٹ ،پاکستان مشکلات کا شکار،127رنز پر7وکٹیں گر گئیں
اتوار 17 اگست 2014 18:19
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست۔2014ء) کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم ایک مرتبہ پھر مشکلات کا شکار ہوگئی ہے،سری لنکا کی جانب سے 271 رنزکے ہدف کو پورا کرنے کی کوشش میں آدھی ٹیم صرف 50رنزپر پولین لوٹ گئی ، پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 144رنز درکار ہیں اور اسکی 3 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
(جاری ہے)
کولمبو ٹیسٹ کا چوتھے دن ، سری لنکا دوسری انگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے282رنز بناکرآئوٹ ہوگئی ،پاکستان کو جیتنے کیلئے 271رنز کا ہدف دیا،مہلا جے وردنے اور سنگاکارا نے ففٹی اسکور کی،پاکستان کے سعید اجمل اور وہاب ریاض نےتین تین وکٹیں حاصل کیں ۔
جواب میں پاکستان ٹیم کا آغاز بہت ہی برے انداز میں ہوا ،خرم منظور10 ،احمد شہزاد8 ،اظہر علی10،یونس خان8 ،مصباح الحق3 ،اسد شفیق32اور عبدلرحمان5رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے،ایک مرتبہ پھر سرفراز احمد نے پر اعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 38 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں،انکا ساتھ وہاب ریاض دے رہے ہیں جو 2 رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں،پاکستان کو جیتنے کیلئے 144رنز کی ضرورت ہے اور اسکی 3وکٹیں باقی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.