پنجاب بھر میں479ٹریفک حادثات میں7 افراد جاں بحق،582زخمی

پیر 18 اگست 2014 17:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 479ٹریفک حادثات میں7افراد جاں بحق جبکہ 582زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ183افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں212ڈرائیورز ،11کم عمرڈرائیور،305مسافراور72پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ98ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت122متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد47حادثات میں56متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ36حادثات میں38متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل589متاثر ہونے والوں میں سے479مرد اور110خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں85افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور368فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور136زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر391موٹر سائیکلز64آٹو رکشے44موٹر کاریں02مسافربس07ٹرک، اور84دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :