Live Updates

عمران خان آئین وقانون اورپارلیمنٹ کے ذریعے تبدیلی لانے میں ناکامی کے بعدملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں،راناعرفان محمود خاں

پیر 18 اگست 2014 17:35

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماضلعی سینئرنائب صدر راناعرفان محمود خاں نے کہاکہ عمران خان آئین وقانون اورپارلیمنٹ کے ذریعے تبدیلی لانے میں ناکامی کے اعتراف کے بعدملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں ۔سول نافرمانی کی تحریک ملک وقوم کو اندھیروں میں دھکیلنے کی گہری ساز ش ہے ۔وہ گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں کے وفد سے بات چیت کررہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ سول نافرمانی کا اعلا ن عمران خان اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں اورملک وقوم کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلے اپنامثبت کرداراداکریں ۔اپنی ناکامیوں پر 18 کروڑ عوام اورملک وقوم کو سزا نہ دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ لاہور سے لیکر اسلام آباد تک آزادی مارچ اوراسلام آباد میں دھرنے اورجلسہ کے حوالیسے حکومت نے فری ہینڈ دے کرجمہوری اقدار اورسوچ کاعملی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک وقوم پہلے ہی سنگین صورتحال سے دو چار ہیں حالیہ احتجاجی سیاست نے ملکی معیشت پرکاری ضرب لگائی ہے اورسرمایہ کاری کاعمل متاثرہواہے ۔انرجی بحران ، مہنگائی اور بے روز گاری جیسے سنگین مسائل درپیش ہیں ۔جمہوری قوتوں کومل کر ملک وقوم کو ان مسائل اوربحرانوں سے نکالنے کے لیے اپنابھرپور رول ادا کرنا چاہیے اور اپوزیشن جماعتیں اپنا آئینی رول اداکریں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :