2010 سے 2013 تک کے ذہین طلبہ و طالبات کو ایوارڈ دینے کے لیے سالانہ ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب 3 ستمبر کو ہو گی

پیر 18 اگست 2014 21:47

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء)بیورو آف اسٹوڈنٹس ٹیوٹوریل، گائڈنس /کاؤنسلنگ سروسز اینڈکو کریکیولر ایکٹوٹیز (اسٹئگس) کی جانب سے 2010 سے 2013 تک کے ذہین طلبہ و طالبات کو ایوارڈ دینے کے لیے سالانہ ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب 3 ستمبر کو ہو گی، ایڈوائزر بیورو آف اسٹئگس پروفیسر محمد یوسف پردیسی نے بتایا ہے کہ ایوارڈ تقسیم کرنے کی سالانہ تقریب 3 ستمبر کو آرٹس فیکلٹی میں واقع شیخ ایاز آڈیٹوریم میں ہوگی جس میں طلبہ و طالبات جنہوں نے مختلف کوئز، بحث و مباحثے، مضمون نویسی، نعت، حمد و باری تعالی، سولو پرفارمس اور میوزک کے مقابلوں میں صوبائی و قومی سطح پر جامعہ سندھ کے لیے کامیابیاں حاصل کرنے والے کو شیلڈیں اور میرٹ سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے، پروگرام کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی کریں گے جبکہ سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام علی الانا اور سندھی لینگویج اتھارٹی کی چیئرپرسن فہمیدہ حسین اعزازی مہمان طور تقریب میں شرکت کریں گے۔