معمر افراد صبح کے وقت ذہنی طور پر زیادہ مستعد ہوتے ہیں ،تحقیق
منگل 19 اگست 2014 17:22
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء)ایک نئی تحقیق میں دعوی کیاگیا ہے کہ معمر افراد صبح کے وقت زیادہ تازہ دم ہوتے ہیں اور بہت سے امور زیادہ تندہی سے انجام دیتے ہیں۔دوسری طرف، صبح کے وقت معمر افراد کے دماغ کی استعداد بالکل نوجوانوں کی طرح ہوتی ہے۔ جب تحقیق کے لیے معمر افراد کی دماغی استعداد کا جائزہ لیا گیا تو یہ بات نوٹ کی گئی کہ معمر افراد کے دماغ میں ارتکاز اور توجہ دینے کے حصے اتنے ہی چوکس تھے جتنا کہ 19 سے 30 عمر کے افراد کے ہوتے ہیں۔
تحقیق دانوں کے مطابق، صبح کے وقت جب معمر افراد کا طبی معائنہ کیا گیا اور ان کے دماغ کی کارکردگی کو جانچا گیا تو یہ بات حیرت انگیز تھی کہ ان کے دماغ کی کارکردگی کسی بھی صورت نوجوانوں کی ذہنی استعداد سے کم نہ تھی۔(جاری ہے)
اس تحقیق کے لیے صبح کے وقت نوجوان اور معمر افراد کی ذہنی استعداد کا جائزہ لیا گیا اور ان کا تقابل کیا گیا۔اس تحقیق میں 60 سے 87 برس کے 18 افراد شامل ہوئے جن کی ذہنی استعداد کا جائزہ صبح ساڑھے آٹھ سے ساڑھے دس بجے کے درمیان لیا گیا۔
اس کے بعد دوبارہ ان افراد کی ذہنی کارکردگی کو دوپہر ایک سے شام پانچ بجے کے درمیان جانچا گیا۔تحقیق دانوں کے مطابق، معمر اور نوجوان افراد کے دماغ کے سکینز سے یہ امر سامنے آیا کہ جب معمر افراد نے دوپہر کے وقت ٹیسٹ دیا تو ان کی دماغی استعداد اتنی فعال نہ تھی مگر جب انہی معمر افراد کے دماغی سکین صبح کے وقت کیے گئے تو معاملہ برعکس تھا اور دونوں وقتوں کے درمیان لیے گئے دماغی سکینز کے نتائج میں بہت واضح فرق تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.