ا نڈین کرکٹ کی قسمت بدلنے کیلئے شاستری میدان میں آ گئے
بدھ 20 اگست 2014 13:41
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) انڈیا کے کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-3 کی توہین آمیز شکست کے بعد ہیڈ کوچ ڈنکن فلیچر کو آئندہ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے سائڈہ لائن کر دیا۔انڈیا نے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر روی شاستری کو فلیچر کے ساتھ کام کرنے کے لیے منتخب کرتے ہوئے باؤلنگ اور فیلڈنگ کوچز کو ’بریک’دینے کا اعلان کیا ہے۔
ٹی وی مبصر کے طور پر انگلینڈ میں پہلے سے موجود شاستری سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد سکواڈ میں شامل ہو جائیں۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ کپتان مہیندر سنگھ دھونی کی ٹیم 25 اگست سے انگلینڈ کے خلاف پانچ روزہ میچوں کی سیریز کی تیاریاں کر رہی ہے۔انڈین بورڈ (بی سی سی آئی )نے جاری بیان میں بتایا کہ انہوں نے سابق کپتان روی شاستری کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی نگرانی اور رہنمائی کریں۔
بیان کے مطابق: ڈنکن فلیچر ہیڈ کوچ کے طور پر کام کرتے رہیں گے جبکہ شاستری انڈین ٹیم کی مجموعی نگرانی کریں گے۔بی سی سی آئی نے باؤلنگ کوچ جو ڈیوس اور فیلڈنگ کوچ ٹریور پینی کو ’وقفہ‘ دیتے ہوئے ان کی جبکہ سابق ٹیسٹ کھلاڑیوں سنجے بانگر اور بھارت ارون کو معاون کوچوں کے طور پر مقرر کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور اپ سیٹ
-
عماد وسیم نے پاکستانی ٹیم میں اپنے کردار کا انکشاف کر دیا
-
رکی پونٹنگ کے بعد اینڈی فلاور کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار
-
پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر کے ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہ سے محروم
-
رکی پونٹنگ کا بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار، وجہ بھی بتا دی
-
پی سی بی نے آفیشلز پر سفری پابندیاں نافذ کر دیں
-
انگلینڈ کے دو اہم کھلاڑی پاکستان کے خلاف چند ٹی ٹونٹی میچوں سے محروم رہیں گے
-
امریکا نے سندیپ لمی چانے کو ویزہ دینے سے انکار کردیا
-
انگلینڈ کے خلاف سیریز، بابر نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا اشارہ دیدیا
-
ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ، امریکا کی بنگلادیش کو شکست
-
وسیم اکرم سمیت معروف کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر
-
پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ منسوخ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.