حج 2014ء ، فیصل آباد ائیر پورٹ سے عازمین حج کی پہلی پرواز 5ستمبر کو براہ راست جدہ روانہ ہوگی
جمعرات 21 اگست 2014 21:53
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) حج 2014ء کے لئے فیصل آباد ائیر پورٹ سے عازمین حج کی پہلی پرواز 5ستمبر کو براہ راست جدہ روانہ ہوگی ۔فیصل آباد حاجی کیمپ سے 2080عازمین حج شاہین ائیر لائن کی 13فلائٹس کے لئے جدہ جائیں گے۔فیصل آباد ائیر پورٹ سے روزانہ شام پانچ بجے 160عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے اوریہ آپریشن 17ستمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔
یہ بات ڈائریکٹر حج وزارت مذہبی امور ملک سعید احمد کی زیر صدارت ڈی سی اوآفس میں منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جو حج آپریشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی او(ایچ آر ایم)خالد مسعود فردکہ،ایس پی ایڈمن مریم ناہید،کوآرڈینیٹر حج احسان شاہ،حج کمیٹی کے ارکان محمود عالم جٹ،چوہدری منیر احمد،ریجنل ڈائریکٹر شاہین ائیرلائن ایم اے ثقلین ودیگر کے علاوہ ٹیکس،کسٹم،ائیر پورٹ سیکورٹی فورس،محکمہ صحت،تعلیم،بلڈنگز،روڈز،فیسکو،واسا،ریسکیو1122،سول ڈیفنس کے نمائندوں اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.