ابھی تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے مذاکرات کا ماحول نہیں بن سکا ، حکومت مذاکراتی ماحول بنانے کے لئے کوشاں ہے، خواجہ آصف

جمعہ 22 اگست 2014 17:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ابھی تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے مذاکرات کا ماحول نہیں بن سکا لیکن حکومت مذاکراتی ماحول بنانے کے لئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ جلد از جلد دھرنے والی جماعتوں سے مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے اور وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف استعفے کا مطالبہ آخری نمبر پر جانے کا حامی ہوں