اسلام آباد دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی،پشاور میں بھی تحریک انصاف کاعلامتی دھرناو احتجاج
جمعہ 22 اگست 2014 20:33
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) اسلام آباد میں جاری تحریک انصاف کے دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک انصاف کے کارکنان نے پشاور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔جمعے کی شام انصاف یوتھ ونگ کے صوبائی صدر سجاد فیاض،سینئر نائب صدر وحید لالانائب صدر میاں نورمحمد اکاخیل،ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن میاں نورمحمد اور دیگرمقامی رہنماؤں کی قیادت میں پشاور پریس کلب کے باہر علامتی دھرنا دیا گیا اور حکومت کیخلاف احتجاج کیاجس میں تحریک انصاف کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی ۔
دھرنا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ آج پشاورمیں دھرنا اسلام آباددھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے دیا گیا ہے ۔انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے واضح طور پرکہہ دیاہے کہ وزیرا عظم کا استعفیٰ لئے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا۔(جاری ہے)
انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنان اپنے قائد کی کال پرہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
رہنماؤں نے اسلام آباددھرنے کے علاقے سے کنٹینرز ہٹانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کسی قسم کی رکاوٹوں کوبرداشت نہیں کریگی اور کارکنا ن ہر صورت دھرنے میں شرکت کیلئے پہنچیں گے ۔انھوں نے کہا کہ جب تک وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوتے ریڈ زون میں دھرنا جاری رہیگا۔اس موقع پر ہاتھوں میں تحریک انصاف کے جھنڈے اور پارٹی چیئرمین عمران خان کی تصاویراٹھائے کارکنان نے گونوازگوکے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔مظاہرین کاکہنا تھا کہ وزیراعظم کے استعفیٰ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.