پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کلفٹن میں جمعہ کو تیسرے روز بھی عمران خان کی ہدایت پر دھرنا دیا گیا
جمعہ 22 اگست 2014 22:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کلفٹن میں جمعہ کو تیسرے روز بھی عمران خان کی ہدایت پر دھرنا دیا گیا۔ دھرنے میں خواتین، نوجوان لڑکے، لڑکیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز، بینرز اور عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھیں تھیں۔ دھرنے کے شرکاء گو نواز گو، وزیراعظم کے استعفےٰ اور دھاندلی نامنظور کے نعرے لگا رہے تھے۔
دھرنے کے شرکاء سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنان جب تک اسلام آباد میں دھرنا دے کر بیٹھے رہیں گے کراچی میں بھی دھرنا جاری رہے گا۔ کراچی تحریک انصاف کا قلعہ اور عمران خان کے چاہنے والوں کا شہر ہے۔ نواز شریف اور موجودہ حکومت دھاندلی کے ذریعے برسر اقتدار آئی ہے۔(جاری ہے)
ان رہنماؤں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف فوری استعفیٰ دیں اور مڈٹرم الیکشن کا فوری اعلان کیا جائے۔
ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کو تحلیل کرکے نئے الیکشن کمیشن کے قیام اور انتخابی اصلاحات کے لئے قانون سازی کا اعلان کیا جائے۔ ان رہنماؤں نے اعلان کیا کہ اگر اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء پر حکومت نے طاقت کا استعمال کیا تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے نغموں پر نوجوانوں نے رقص کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
-
تین ہزار آبادی والا یوکرینی گاؤں، ان دنوں روس کے نشانے پر
-
ٹرانس فیٹس، انسانی صحت کے خاموش دشمن
-
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال،کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
بھارتی دہشت گردی کینیڈا اور امریکا تک پھیل گئی، منیراکرم
-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کیلئے فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.