حکومت اور دھرنے دینے والی جماعتیں صرف دکھاوے کیلئے مذاکرات نہ کریں، الطاف حسین
ہفتہ 23 اگست 2014 12:06
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 2اگست 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ حکومت اور احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتوں کے رہنما صرف دکھاوے کے لئے مذاکرات نہ کریں بلکہ اس وقت تک نہ اٹھیں جب تک وہ بات چیت کے ذریعہ کسی مثبت حل تک نہیں پہنچ جاتے۔
(جاری ہے)
لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے حکومت اور احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتوں کے رہنماؤں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا وہ صرف دکھاوے یا فوٹو سیشن کے لئے مذاکرات نہ کریں بلکہ مذاکرات کو بامقصد اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے خود کو وقت کی قید سے آزاد کرکے اس وقت تک مذاکرات کے لئے بیٹھے رہیں جب تک کہ وہ بات چیت کے ذریعہ کسی مثبت حل تک نہیں پہنچ جاتے۔
ایم کیو ایم
کے قائد کا کہنا تھا کہ حکومت اور احتجاجی دھرنے دینے والوں کے مابین نتیجہ خیز اور کامیاب مذاکرات نہ ہونے کے سبب جہاں ملک اور اس کا دارالحکومت اسلام آباد بے شمار نقصانات کے بوجھ تلے دبتا چلا جارہا ہے وہیں شہر کو وبائی امراض کے خطرے سے بھی خالی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اس لئے وہ حکومت اور احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ باہمی بات چیت کے ذریعہ صفائی ستھرائی کا انتظام بہترسے بہتر بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوم تاسیس پر ریلی نکالنے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
وفاقی وزراءکا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.