دونوں فریقین کو صورتحال سے نکلنے کیلئے باعزت راستہ دیا جائے: سراج الحق
ہفتہ 23 اگست 2014 17:55
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 2اگست 2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ملک اس وقت دھرنوں کی زد میں ہے۔ چاہتے ہیں دونوں فریقین کو صورتحال سے نکلنے کیلئے باعزت راستہ دیا جائے۔ سابق صدر آصف علی زرداری اپنے وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا پیپلز پارٹی کے وفد کے درمیان سیاسی بحران کے خاتمے کے متعلق بات چیت ہوئی اور قوم کو بحران سے نکالنے کیلئے سوچ و بچار کیا گیا آصف علی زرداری نے بھی مذاکرات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
(جاری ہے)
سراج الحق نے کہا پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچ رہی ہیں ہم چاہتے ہیں کہ دونوں فریقین کو صورتحال سے نکلنے کیلئے باعزت راستہ دیا جائے ملک اس وقت دھرنوں کی زد میں ہے۔
جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق صدر آصف علی زرداری نے تمام جماعتوں سے مشاورت کیلئے پیپلز پارٹی کی چار رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا جماعت اسلامی کی طرف سے لیاقت بلوچ کی زیر نگرانی کمیٹی بنا دی ہے جو ملکی مفادات کی خاطر اپنا کردار ادا کرے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر مذاکراتی راہ میں کوہ ہمالیہ بھی ہے تو بھی قوم کے سکون کو بحال کریں گے کیونکہ ہمیں مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا پرامن راستہ قبول نہیں اور یقین دلاتا ہوں کہ جو فریق ایک قدم پیچھے ہٹے گا قوم اسے زیادہ عزت دے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا اسپیکر اسمبلی ملکی مفاد کی مد میں تحریک انصاف کے استعفی منظور نہ کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.