مذاکرات کیلئے تیار لیکن شہداء سے غداری نہیں کرینگے: طاہر القادری
اتوار 24 اگست 2014 19:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے نے پیغام دیا ہے کہ حکومت سانحہ ماڈل ٹائون پر بات چیت کیلئے تیار ہے۔ انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب میں طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میں نے خواجہ سعد رفیق کو بتا دیا ہے کہ مذاکرات کا ڈیڈ لاک اس وقت ٹوٹے گا جب سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء پر بات ہوگی۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت سانحہ ماڈل ٹائون پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں تعطل کے ذمہ دار ہم نہیں بلکہ حکمران ہیں۔ مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کیلئے کُھلے ہیں۔ کارکنوں کا قاتل بھی چل کر آئے تو اس کو دھکے نہیں دوں گا۔(جاری ہے)
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت کوئی بھی آئے تو بات سنوں گا۔
دشمن بھی دروازے پر آئے تو اس سے کرینگے لیکن اس بات میں کسی کو شک نہ رہے کہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں کا خون بیچ دیا جائے گا۔ حق کے حصول کیلئے جو بھی شکل ملے قبول ہوگی۔ اگر ہمیں حق نہیں ملتا تو سب سے پہلی شہادت پھر میری ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکن ڈٹے رہے تو انقلاب کو کوئی نہیں روک سکتا۔ اگر حق کے ساتھ دھوکا ہوا تو میں شہادت کیلئے بیٹھا ہوں لیکن اس کے بعد پارلیمنٹ ہائوس شہداء کا قبرستان بن جائے گا۔ امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم بھی مجھے موقف سے ہٹا سکتے۔ میری گرن کٹ سکتی ہے لیکن جھک نہیں سکتی۔ اگرآپ لوگ متزلزل نہ ہوئے تو آپ کوکوئی ہرا نہیں سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.