مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے حق میں ریلیاں اور مظاہرے
اتوار 24 اگست 2014 23:03
اسلام آباد، فیصل آباد، کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے تحت ملک بھر میں ’’استحکام پاکستان‘‘ کے نام سے حکومت اور نواز شریف کے حق میں ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے۔فیصل آباد میں استحکام پاکستان ریلی کی قیادت سابق صوبائی وزیر قانون اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کی۔
ریلی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی ہوگی، وزیر اعظم کو غیر آئینی طریقے سے نہیں ہٹایا جا سکتا، اقتدار کی سیاست کرنے والے کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عوام نے عمران خان کی سول نافرمانی تحریک کو مسترد کردیا، نواز شریف کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔(جاری ہے)
اسلام آباد میں آبپارہ چوک پر مسلم لیگ(ن) نے وزیر اعظم کے حق میں ریلی نکالی۔
وفاقی دارالحکومت میں رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری کی قیادت میں لیگی کارکنوں نے اسلام تجارتی مرکز آبپارہ میں ریلی نکالی۔ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے حق میں نعرے درج تھے۔مری میں نکالی جانے والی استحکام جمہوریت ریلی کی قیادت وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے کی۔خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ میں وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کی قیادت میں استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی۔کراچی میں مسلم لیگ(ن) کی ریلی ریگل چوک سے کراچی پریس کلب تک منعقد کی جانی تھی مگر شاہراہ فیصل سے قافلوں کی صورت میں کارکن ریگل چوک پہنچے۔ملسم لیگ(ن) کی ریلی انتہائی منتشر رہی، ریلی کےآغاز ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جبکہ رلی کے دوران کارکن آپس میں لڑپڑے جس سے ایک کارکن زخمی ہوا۔ریلی کی وجہ سےشارع فیصل پرٹریفک جام ہوگیا۔اس کے علاوہ ملتان، حیدر آباد سمیت چند دیگر شہروں بھی وزیر اعظم کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.