یونیورسل پرائمری ایجوکیشن انرولمنٹ مہم کے سیکنڈ فیز میں غفلت برتنے والے اے ای اوز اور ذمہ دارا ن کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ای ڈی او ایجوکیشن

پیر 25 اگست 2014 19:13

بھکر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)یونیورسل پرائمری ایجوکیشن انرولمنٹ مہم کے سیکنڈ فیز میں غفلت برتنے والے اے ای اوز اور ذمہ دارا ن کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی گذشتہ چھ روز میں سکولوں میں داخلہ کی کم شرح پراظہار برہمی یہ بات ای ڈی او ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں یو پی ای داخلہ مہم کے سلسلہ میں منعقد میٹنگ کے دوران کہی اس موقع پر ڈی ای او سکینڈری رانا محمد شبیر خاں ،ڈی ای او ایلیمنٹری راجہ شمریز اختر ،ڈی ای او زنانہ مسز راشدہ اشرف ،اے ڈی ایڈمن مسزسیماء ظفر چاروں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز بھی موجود تھے ای ڈی او نے کہا کہ سال 2104کیلئے ضلع بھکر کیلئے 65ہزار نئے بچوں کے داخلہ کا ہدف مقرر کی گیا تھا جس میں سے 52فیصد ٹارگٹ حاصل کرلیا گیا ہے لیکن حکومت پنجاب محکمہ تعلیم کے ریوائز ٹارگٹ میں ضلع بھکر کیلئے نئے داخلہ کا ہدف بڑھا کر 80ہزار کردیا گیا ہے جو کہ 31اکتوبر تک مکمل ہونا ہے اس لیے جملہ ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے پرائیویٹ سکولوں سمیت سوفیصد داخلہ مہم کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی و دینی فریضہ ہے اس لیے تمام افسران ہدف کو حاصل کرنے میں اپنا مثبت کردا ر ادا کریں اگر کوئی آفیسر اس میں سستی یا غفلت کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف ضابطہ کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔