ریاض کیانی کا انتخابات میں کمپیوٹرسسٹم کریش ہونے،مقناطیسی سیاسی کے ناقص ہونے کااعتراف،
مقدمہ الیکشن ٹریبونل میں زیرسماعت ہے ،فیصلہ آنے تک کارروائی نہیں کرسکتے ،الیکشن کمیشن پردھاندلی کے الزامات بے بنیادہیں،ممبرالیکشن کمیشن
پیر 25 اگست 2014 21:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) ممبرالیکشن کمیشن آف پاکستان جسٹس(ر)ریاض کیانی نے انتخابات کے روزرات12بجے کمپیوٹرسسٹم کریش ہونے اورمقناطیسی سیاسی کے ناقص ہونے کااعتراف کرتے ہوئے کہاکہ مقدمہ الیکشن ٹریبونل میں زیرسماعت ہے ،فیصلہ آنے تک کارروائی نہیں کرسکتے ،الیکشن کمیشن پردھاندلی کے الزامات بے بنیادہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اگرچاہے بھی تودھاندلی کاحصہ نہیں بن سکتاکیونکہ انتخابات میں تمام تراختیارات پریزائیڈنگ اوریٹرننگ افسران کودیئے جاتے ہیں اوروہی تمام کارروائی کرسکتے ہیں ،الیکشن کمیشن پردھاندلی کے تمام ترالزامات بے بنیادہیں ۔
انہوں نے کہاکہ انتخابات کے روزکمپیوٹرسسٹم رات بارہ بجے کریش کرگیاتھاکمپیوٹرسسٹم میں یواین ڈی پی آرکی ذمہ داری تھی جنہوں نے معاونت بھی کی اورٹیکنیکل ماہرین کاکہناہے کہ ایساہوسکتاہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ مقناطیسی سیاہی کی فراہمی کی ذمہ داری پی سی ایس آئی آرکی تھی ،ہمیں بعدمیں پتہ چلاکہ اس سیاہی کااستعمال چھ گھنٹے تک ہوسکتاہے ،جوصبح آٹھ بجے سے دوبجے تک ہوگی ،اس کے بعدہمیں وقت بھی بڑھاناپڑا،مقناطیسی سیاہی کامعاملہ الیکشن ٹریبونل میں گیا،الیکشن ٹریبونل نے معاملہ نادرہ کوبھیجاتھااورنادرہ نے رپورٹ بھیج دی ہے تاہم ابھی الیکشن ٹریبونل میں معاملہ زیرسماعت ہے اورفیصلہ نہیں ہوا،جب تک فیصلہ نہیں ہوتااس معاملے پرہم کوئی کارروائی نہیں کرسکتے ۔
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ میں الزامات پراستعفیٰ نہیں دوں گاپہلے معاملے کی تحقیقات کی جائیں اگرالزامات ثابت ہوں توپھرمیں استعفے پرغورکرسکتاہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.