وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کی ازسرنو تشکیل پر غور شروع کردیا
پیر 25 اگست 2014 22:50
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کی ازسرنو تشکیل پرغور شروع کردیا ہے، اس حوالے سے حکومتی قانونی ماہرین کوکہا گیا ہے کہ فوری طور پر قانونی سفارشات مرتب کی جائیں۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے موجودہ الیکشن کمیشن پربڑھتے ہوئے اعتراضات کے بعد حکومتی مذاکراتی ٹیم اورسیاسی رابطہ کاروں نے اعلیٰ حکومتی شخصیت کوکہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن کی ازسرنو تشکیل کے لئے قانون سازی کی جائے،جس کے لئے حکومتی شخصیت نے گرین سگنل دے دیا اوروفاقی حکومت نے اپنی قانونی ٹیم کو ہدایت جاری کردی ہیں۔
قانونی ٹیم نے اس حوالے سے مشاورت شروع کردی اور سفارشات تیار کرکے ڈرافٹ پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا، بعدازاں تمام پارلیمانی جماعتوں کی رائے اور سفارشات کی روشنی میں الیکشن کمیشن کی ازسرنو تشکیل کے لئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کرکے نئی آئینی ترمیم کی جائے گی۔(جاری ہے)
آئینی ترمیم کے ذریعے نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے انتخاب اور انتظامی معاملات کے موجودہ طریقہ کار کو تبدیل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سیاسی رابطہ کار نے وزیراعظم کا اہم پیغام جماعت اسلامی اور ایم کیوایم کی قیادت تک پہنچادیا ہے اوراس پیغام میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری سے رابطہ کرکے کہیں کہ حکومتی ٹیم فائنل کن مذاکرات کے لئے تیار ہے تاکہ بحران کو سیاسی انداز میں حل کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.