جامعہ کراچی ،ایوننگ پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسع

منگل 26 اگست 2014 20:08

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹر اور ڈپلومہ پروگرام 2014-15ء کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 28 اگست2014 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایسے طلبہ وطالبات جو اب تک اپنی داخلہ فیس جمع نہیں کراسکے ہیں وہ دوپہر 3:30 تا7:30 بجے شام اپنی داخلہ فیس دفتر واقع ایڈمنسٹریشن بلاک تیسری منزل کمرہ نمبر54 میں جمع کراسکتے ہیں۔علاوہ ازیں ایسے طلبہ وطالبات جن کے نام کلیم لسٹ میں آچکے ہیں وہ بھی اپنی فیس 28 اگست تک جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :