دوسرا ون ڈے، سری لنکا نے پاکستان کو 77 رنز سے شکست دیدی
منگل 26 اگست 2014 22:05
ہمبنٹوٹا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 77 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی ہے۔ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 311 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے اوپننگ بلے بازوں احمد شہزاد اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شرجیل خان صرف 9 رنز بنا کر ملینگا کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے جس کے بعد احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر سکور کو 100 رنز تک پہنچایا۔
محمد حفیظ 62 جبکہ احمد شہزاد 56 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ان کے بعد عمر اکمل نے شائقین کرکٹ کو شدید مایوس کیا اور صرف ایک رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔(جاری ہے)
کپتان مصباح الحق نے 36 جبکہ صہیب مقصود نے 9 رنز بنائے۔ بوم بوم آفریدی اپنا زور بازو نہ دکھا سکے اور 17 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔ وہاب ریاض نے ٹیم کے سکور میں صرف 5 رنز کا اضافہ کیا۔ سری لنکا کی جانب سے این ایل ٹی سی پریرا نے 3، ہیراتھ، ملینگا اور پراسانا نے 2، 2 جبکہ دلشان نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
اس سے قبل سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان میتھیوز 93، جے وردھنے 67 جبکہ پریرا 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 4، محمد حفیظ نے 3 جبکہ جنید خان نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان چار وکٹوں سے جیت گیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.