نئی فرانسیسی کابینہ میں دو مراکشی خواتین بھی شامل فرانس میں پہلی بار کسی خاتون کو تعلیم کا شعبہ سونپا گیاہے

بدھ 27 اگست 2014 21:27

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے اپنی نئی حکومت کی تشکیل کے اعلان کے موقع پر کابینہ میں دو مراکشی نڑاد خواتین کو بھی شامل کر لیا ۔ان خواتین میں سے مریم الخومری کو شہری امور، یوتھ اور کھیل کی وزارت جبکہ نجات ولود بلقاسم کو وزیر تعلیم کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ نجات فرانسو اولاند کی پچھلی حکومت میں خواتین حقوق کی وزیر تھیں۔

(جاری ہے)

1977 میں شمالی مراکش کے شہر بنی شکر میں پیدا ہونے والی نجات بلقاسم فرانس میں تعلیم کی وزارت کا قلمدان سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں۔انہیں مئی 2012 میں خواتین کے حقوق کی وزارت اور حکومتی ترجمان کا عہدہ دیا گیا تھا مگر گذشتہ برس اپریل میں انہیں خواتین کے حقوق، شہری علاقوں، نوجوانوں اور کھیل کی وزارت سونپ دی گئی تھی۔الخومری 1978 میں مراکش کے شہر رباط میں پیدا ہوئیں۔ انہیں دو مرتبہ پیرس کی سٹی کونسل کا کونسلر منتخب کیا گیا اور اس کے علاوہ وہ پیرس کے میئر کے دفتر میں بھی خدمات سر انجام دے چکی ہیں

متعلقہ عنوان :