مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کا دھماکہ،2 اہلکار زخمی

جمعرات 28 اگست 2014 15:30

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب خوازئی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سکیورٹی پر معمور سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے آرمی میڈیکل کیمپ میں منتقل کر دیا گیا ۔واقع کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کا سرچ آپریشن بھی کیا

متعلقہ عنوان :