سرگودھا یونیورسٹی کا بی اے /بی ایس سی کے دوسرے سالانہ امتحان 2014ء میں داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 28 اگست 2014 19:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) یونیورسٹی آف سرگودھا نے بی اے /بی ایس سی کے دوسرے سالانہ امتحان 2014ء میں پرائیویٹ اور لیٹ کالج امیدواران کی شرکت کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ16ستمبر2014ء اور دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ22ستمبر2014ء مقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بی اے کی سنگل فیس 2750/- روپے اور دوگنا فیس5500/-روپے جبکہ بی ایس سی کی سنگل فیس3300/-روپے جبکہ دوگنا فیس6600/-روپے مقرر کی گئی ہے۔پہلی دفعہ امتحان میں شرکت کرنے والے پرائیویٹ امیدوار کو مبلغ2200/-روپے رجسٹریشن فیس بھی جمع کروانا ہو گی ۔داخلہ فارم حبیب بینک کی مقرر کردہ برانچوں سے بعوض 30/-روپے دستیاب ہوں گے ۔نیزد اخلہ فیس بھی انہیں بینکوں میں جمع کروانا ہو گی ۔امیدوار داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.uos.edu.pkسے بھی ڈاؤن لوڈکر سکتے ہیں۔مقررہ تاریخ کے بعد وصول ہونے والے /نامکمل داخلہ فارم ہرگز وصول نہیں کئے جائیں گے ۔امتحان کا انعقاد نومبر2014میں متوقع ہے۔امتحان کے انعقاد کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔