خانیوال، جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے والے کیاانقلاب لائینگے؟، محمد زبیر پراچہ

جمعہ 29 اگست 2014 17:54

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء)مسلم لیگ(ن) ضلع خانیوال کے سیکرٹری اطلاعات محمدزبیرپراچہ نے کہاکہ جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے والے کیاانقلاب لائیں گے؟ حکومت نے اپنے طورپر سیاسی بحران حل کرنے کے لیے پارلیمنٹ اوردیگراپوزیشن جماعتوں کے ذریعے ہرممکن کوشش کی لیکن ضد ہٹ دھر می نے پوری قوم کو ذہنی اذیت میں مبتلا کررکھاہے ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں کارکنوں کے وفد سے بات چیت کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ بحران کوحل کرنے کیلئے آئین وقانون کے تحت تمام اقداما ت کیے جائیں گے ۔انہو ں نے کہاکہ حکومت نے ملک میں خون خرابہ کرانے کی سازشوں کو ناکام بنادیاہے