پنجاب یونیورسٹی اور مانچسٹر یونیورسٹی باہمی تعلقات کو فروغ دیں گی

جمعہ 29 اگست 2014 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) پنجاب یونیورسٹی اور برطانیہ کی معروف مانچسٹر یونیورسٹی باہمی تعلقات کو بڑھانے اور مشترکہ طور ایک دوسرے کے ذرائع استعمال کرنے کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دیں گی۔ اس سلسلے میں مانچسٹر یونیورسٹی کے نمائندہ اور اردو لینگوئج کے لیکچرار شیراز علی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز اسسٹنٹ پروفیسر ماریہ آئی مالڈوناڈو اورچئیرمین شعبہ اردو ڈاکٹر محمد کامران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے ۔ ملاقات میں ثقافتی وفود اور طلباء و طالبات کے تبادلے ، اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء کورسز اور دونوں یونیورسٹیوں میں موجود کتب و جرائد سے استفادہ کرنے پراتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :