بیرون ملک جنگ پر اکسانے والے خائن اور دھوکے باز ہیں،سعودی مفتی اعظم کا فتویٰ،نام نہاد مذہبی مبلغین کی کوششوں سے بیرون ملک جنگی محاذوں پرجانے والے کئی بے گناہ مارے گئے،بیان

جمعہ 29 اگست 2014 19:16

بیرون ملک جنگ پر اکسانے والے خائن اور دھوکے باز ہیں،سعودی مفتی اعظم ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) سعودی مفتی اعظم نے کہاہے کہ بیرون ملک جانے پر اکسانے والے جھوٹ کے مرتکب ہیں وہ دوسروں کی بچوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ ایسا کرنا میرے نزدیک نہ صرف دھوکہ اور نو سر بازی ہے بلکہ یہ قوم اور دین کے ساتھ پرلے درجے کی خیانت ہے۔ایک بیان میں مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جس نیدھوکہ دیا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔

تو جو لوگ سعودی باشندوں کو بیرون ملک جنگوں میں میں شمولیت پر اکساتے ہیں وہ قوم کو دھوکا دیتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے ہی شہریوں کو حکومت وقت کے بغاوت پر اکساتے ہیں۔ ایسے لوگ دین، ایمان اور اللہ کے بھی دشمن ہیں۔ ان سے بچ کر رہنے کی اشد ضرورت ہے۔مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ نام نہاد مذہبی مبلغین اور جہادیوں کی کوششوں سے کتنے ہی نوجوان بیرون ملک جنگی محاذوں پر گئے اور وہاں بے گناہ مارے گئے۔

(جاری ہے)

ان کے اہل خانہ کے غم ہم سب کے غم ہیں۔ ہر آنکھ ان پر اشکبار ہے کیونکہ انہیں دھوکے کے ذریعے ورغلا کر بیرون ملک لے جایا گیا تھا۔ لہذا ہم اپنی قوم کے بیٹوں کو بیرون ملک کسی بھی غیر شرعی محاذ جنگ پر نہیں دیکھنا چاہتے ہیں جو لوگ نوجوانوں کو بیرون ملک جنگوں میں گھسیٹنے کے مکروہ دہندے میں ملوث ہیں وہ جلد اپنے کیے کی سزا پائیں گے۔