امریکامیں امیگریشن اصلاحات کے لئے سینکڑوں افراد کا وائٹ ہاوٴس کے سامنے مظاہرہ،

مظاہرین نے وائٹ ہاوٴس پہنچنے سے پہلے امیگریشن اور کسٹم آفس نیشنل ہیڈ کوارٹر کے سامنے نعرے لگائے،100افرادگرفتار

جمعہ 29 اگست 2014 22:29

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء)واشنگٹن میں سینکڑوں افراد نے مہاجرین کی ملک بدری اورامیگریشن اصلاحات کی منظوری کے لیے وائٹ ہاوٴس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااس موقع پر پولیس نے ایک سو سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کارکنوں نے دستاویزات کے بغیر سینکڑوں مہاجرین کی ملک بدری کو روکنے اور امیگریشن اصلاحات کو منظور کرنے کے لئے وائٹ ہاوٴس کے سامنے مارچ کیا۔

مظاہرین نے وائٹ ہاوٴس پہنچنے سے پہلے امیگریشن اور کسٹم آفس نیشنل ہیڈ کوارٹر کے سامنے نعرے لگائے۔ پولیس نے سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا اور پچاس امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا۔ ریلی سی اے ایس اے کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔ صدر بارک اوباما کی جانب سے بحران سے نمٹنے کے لئے سرکاری ایجنسیوں کے لئے اضافی فنڈ کی درخواست کی گئی۔