ہمارے ساحلوں کی جاسوسی بند کی جائے ،چین کا امریکا کو انتباہ،

امریکاتعلقات میں بہتری کا خواہاں ہے تو جاسوسی آپریشن بند کرنے کیلیے ٹھوس اقدامات کرے،چینی وزارت دفاع کے ترجمان کی پریس کانفرنس

جمعہ 29 اگست 2014 22:38

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) چین نے امریکی جاسوسی سے تنگ آکر امریکا کو انتباہ کیا ہے کہ امریکا چینی حدود میں جاسوسی بند کرے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران امریکا سے مطالبہ کیا کہ امریکاتعلقات میں بہتری کا خواہاں ہے تو وہ چین کے ساحلوں کے قریب جاسوسی آپریشن بند کرنے کیلیے ٹھوس اقدامات کرے۔امریکی ٹی وی کے مطابق 19اگست کو چینی ساحلوں کے قریب ایک جدید امریکی جاسوس طیارے کو متنبہ کرنے کیلیے چینی جنگی طیاروں نے اس کے انتہائی قریب پروازیں کی۔ ایک موقعے پرچینی جنگی طیارہ امریکی طیارے سے صرف بیس فٹ کی دوری پر موجود تھا۔ پنٹاگون کے مطابق رواں برس میں یہ اس نوعیت کا چوتھا واقعہ تھا۔

متعلقہ عنوان :