صوابی، آزادی وانقلاب مارچ آئین پاکستان کیخلاف سازش، نوجوان نسل کو بے راہ روی اور گمراہ کرانا ہے، مولانا عطاء الحق، مولانا حکیم احسان
ہفتہ 30 اگست 2014 16:56
صوابی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) جمعیت علماء اسلام (ف)ضلع صوابی کے امیر و صوبائی نائب امیر مولانا عطاء الحق درویش ، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا حکیم احسان الحق اور ضلعی تر جمان محمد ہارون حنفی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کا آزادی مارچ اور عوامی تحریک کا انقلاب مارچ در اصل آئین پاکستان کے خلاف ساز ش اور نوجوان نسل کو بے راہ روی اور گمراہ کرانا ہے ۔
اس غیر آئینی اور غیر قانونی دھرنے کے خلاف جے یو آئی (ف) کے زیر اہتمام آج اتوار کو پشاور میں ہونے والے مظاہرے میں ضلع صوابی سے ہزاروں کارکن بھر پور انداز میں شرکت کرینگے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل صوابی ، ٹوپی ، رزڑ اور چھوٹا لاہور کے دورے کے موقع پر الگ الگ اجتماعات اور تنظیمی اجلاسوں سے خطا ب کے دوران کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر مولوی کفایت اللہ یو سی نارنجی کے امیر ہدایت خان جنرل سیکرٹری دیگر عہدیداروں میں مولانا ضیاء اللہ ، مولانا عنایت اللہ ، مراد جنگ، نور الا سلام ،یو سی نارنجی کے لئے امیر مولانا کفایت اللہ ، جنرل سیکرٹری ہدایت خان ، سیکرٹری اطلاعات مولانا ضیاء اللہ ، سیکرٹری مالیات ز ر بادشاہ ، نائب امیر مراد جنگ منتخب ہو گئے۔
مقررین نے کہا کہ عمران خان اور طاہر قادری کی تمام مطالبات غیر آئینی اور غیر قانونی ہے انہیں ناکامی کا سامنا ہے دھرنے کی آڑ میں نوجوان نسل کو گمراہی کی طرف دھکیلا جارہا ہے جو کہ عالمی قوتوں کی سازش ہے ملک کے عوام اور امت مسلمہ ان کے عزائم جان چکے ہیں ا س دھرنے سے پاکستانی عوام کے سر عالمی دنیا میں شرم سے جھکا دیئے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پشاور میں آج ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھر پور انداز میں شرکت کریں صوابی سے ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش کی قیادت میں صبح آٹھ بجے صوابی انٹر چینج سے گاڑیوں کا ایک بڑا قافلہ روانہ ہو جائیگا۔ لہذا کارکنان جمعیت صبح آٹھ بجے صوابی انٹر چینج پہنچ جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ہواوے کے وفد کی ملاقات ،پاکستان میں ڈیجیٹل کوریڈور قائم کرنے پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر اطلاعات کا خضدار میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں خضدار پریس کلب کے صدر سینئر صحافی محمد صدیق مینگل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ک چلاس بس حادثہ میں اموات پر اظہار افسوس
-
مویشیوں کی کراچی میں آمد پر ان کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا ،سعید غنی
-
غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی کی ملٹی سیکٹرل ٹاسک فورس کوشاں ہے، ناصرحسین شاہ
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے پھر لوگ کیوں الیکشن لڑیں ‘اسد قیصر
-
کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطا تارڑ
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکہ کی مذمت
-
محمد نواز شریف کا شاہراہ قراقرم پربس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
یو اے ای میں پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.