یوریا کی درآمد زائد رہنے کے باعث فروخت میں 11فیصد اضافہ متوقع

ہفتہ 30 اگست 2014 17:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) یوریا کی درآمد زائد رہنے کے باعث اگست کے دوران اسکی فروخت میں گزشتہ ماہ جولائی کے مقابلے 11فیصد اضافہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ٹاپ لائن الرٹ کے مطابق رواں ماہ اگست کے دوران یوریاکی فروخت 5لاکھ 38 ہزار ٹن کی سطح پر پہنچنے کا امکان ہے جو گزشتہ ماہ جولائی میں 4 لاکھ 87 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔اس دوران مقامی کھاد کی فروخت 2 فیصد بڑھ کر 4لاکھ 27 ہزارٹن رہنے کا امکان ہے۔ ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث یوریا کی درآمد میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے یوریا کی کھپت بھی بڑھی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یوریا کی کھپت میں اضافہ ملکی زرعی شعبے کیلئے خوش آئند ہے جس سے ملکی زرعی پیداوار میں اضافہ دیکھے جانے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :