پاکستان کی پارلیمنٹ یا خانہ بدوشوں کی بستی، ملک کی پارلیمانی تاریخ کا انوکھا منظر،پہلی بار کسی تنظیم کے کارکنوں نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں ڈیرے ڈال لئے، اتوار کو گزری ہوئی رات اور پھر دن میں جو منظر پاکستانی قوم نے دیکھا ایسا منظر پارلیمانی تاریخ میں شائد ہی کہیں دیکھا گیا ہو،ایوان کا تقدس قائم رکھنا کس کی ذمہ داری تھی…؟ پارلیمنٹ کا سیاستدانو ں سے خاموش سوال…؟، جواب کون دیگا
اتوار 31 اگست 2014 21:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) پاکستان کی پارلیمنٹ یا خانہ بدوشوں کی بستی، ملک کی پارلیمانی تاریخ کا انوکھا منظر، پہلی بار کسی تنظیم کے کارکنوں نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں ڈیرے ڈال لئے، اتوار کو گزری ہوئی رات اور پھر دن میں جو منظر پاکستانی قوم نے دیکھا ایسا منظر پارلیمانی تاریخ میں شائد ہی کہیں دیکھا گیا ہو،ایوان کا تقدس قائم رکھنا کس کی ذمہ داری تھی…؟ پارلیمنٹ کا سیاستدانو ں سے خاموش سوال…؟، جواب کون دیگا۔
آج کل پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے انقلاب و دھرنا مارچ کے بعد صورتحال یہ ہوگئی ہے کہ 14 اگست کو لاہور سے چلنے والے قافلے 16 اگست کو اسلام آباد آبپارہ کے قریب پڑاؤ ڈالتے ہیں جہاں 3 روز کے قیام کے بعد ریڈ زون میں داخل ہوجاتے ہیں اور پولیس کی جانب سے کسی مزاحمت کا سامنا نہیں ہوتا لیکن جیسے ہی انقلاب و آزادی مارچ کے دھرنا کو 18دن ہوتے ہیں تو یہ اپنی اگلی منزل کی جانب بڑھتے ہیں اور ڈاکٹر طاہر القادری مذاکرات سے انکاری ہوتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس کی جانب بڑھنے کا اعلان کردیتے ہیں ساتھ ہی تلقین کرتے ہیں کہ کارکنان پرامن رہیں لیکن پولیس کے اہلکاروں کو کارروائی نہ کرنے کی التجا بھی کی جاتی ہے کیسے پرامن کارکن جن کے پاس کرین جیسی سہولت بھی موجود ہے جیسے ہی اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی عمارت کے پاس لگے کنٹینرز کو ہٹاتی ہے اور مزید آگے بڑھتی ہے تاکہ آخری رکاوٹ عبور کر کے وزیراعظم ہاؤس کی جانب گامزن ہوں لیکن پولیس کی جانب سے وارننگ کی جاتی ہے جس پر ایک نہ سنی گئی اور آگے بڑھنے کے اعلانات کئے جاتے رہے اور بالآخر شیلنگ شروع ہوجاتی ہے جس کے باعث غصے میں آکر کارکنان وزیراعظم ہاؤس کی بجائے پارلیمنٹ کا رخ کرتے ہیں اور ایک ٹرک کی مدد سے30اگست کی رات عین اس جگہ سے پارلیمنٹ کا جنگلہ توڑ کر پارلیمان کا تقدس پامال کرتے ہیں جہاں کچھ دیر قبل ڈاکٹر طاہر القادری کا کنٹینر موجود تھا اور ہزاروں کارکنان پارلیمنٹ کے سبزازار میں پہنچ جاتے ہیں جوکہ اب ایک خیمہ بستی کا منظر پیش کررہی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.