زیتون کے کاشتکار زیتون کی کاشت ستمبر میں مکمل کریں، ترجمان محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی

پیر 1 ستمبر 2014 16:05

راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق زیتون کے کاشتکار زیتون کی کاشت ستمبر میں مکمل کریں۔ زیتون کا تیل انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید اور صحت بخش ہے۔ اس کے مفید اثرات دل کی بیماریوں اور پٹھوں کی کمزوری کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔ زیتون کا پودا ہر قسم کی زمین جہاں پانی کی مناسب مقدار موجود ہو کاشت کیا جاسکتا ہے۔

ایسی زمین جس کی تیزابی خاصیت 5.5 سے 8.5ہو زیتون کی کاشت کے لئے مفید ہے۔

(جاری ہے)

زیتون کی کاشت سال میں دو مرتبہ موسم بہار (فروری مارچ) اور مون سون (اگست ستمبر ) میں کی جاتی ہے۔ ہموار کھیتوں میں زیتون کی کاشت قطاروں میں شمالاً جنوباً کی جائے جبکہ قطار سے قطار اور پودے سے پودے کا فاصلہ 20 فٹ رکھا جائے۔ اگرچہ زیتون کا پودا خشک سالی کے خلاف کافی حد تک قوت مدافعت رکھتا ہے تاہم موسمی حالات کے مطابق کاشتکار چھوٹے پودوں کو 4 سے 10 دن اور بڑے پودوں کو 15 سے 20 دن کے وقفے سے آبپاشی کریں۔

مون سون میں نمی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے زیتون کے پودے پر wooly aphid کا حملہ زیادہ ہوجاتا ہے۔ کاشتکار wooly aphid اور زیتون کی دیگر بیماریوں کے لئے محکمہ زراعت کے متعلقہ عملہ کی ہدایت سے حفاظتی اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :