جنگلی حیات اور ماحولیات پر لکھنے اور کام کرنے والے قلم کاروں کو گرین جرنلسٹ ایوارڈ دینے کا فیصلہ

پیر 1 ستمبر 2014 17:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء)وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے حیاتیاتی تنوع ، جنگلی حیات اور ماحولیات پر لکھنے اور کام کرنے والے جرنلسٹ ، رپورٹر اور کالم نگاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے گرین جرنلسٹ ایوارڈ برائے سال 2014-15 دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوارڈ کیلئے جانچ پڑتال کے دوران ان تحاریر /مواد اور نشریات پر غور کیا جائے گا جو کہ مذکورہ عنوانات پر جولائی 2014سے 10مئی 2015کے درمیان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر شائع و نشر کئے گئے ہوں۔کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اول، دوئم اور سوئم پوزیشن ہولڈرز کو بالترتیب 20ہزار ،15ہزار اور 10ہزار روپے انعامات دئیے جائیں گے۔مزید معلومات کیلئے محکمہ ہذا کے فون نمبر0919213112یا ویب سائٹ www.wildlifeofnwfp.gov.pkپر رجوع کریں۔