نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

نادرا کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں سائبر پراڈکٹس کی فراہمی کیلئے ایبرکس کے ساتھ معاہدہ

اتوار 28 اپریل 2024 18:40

نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ نادرا اور ایبرکس کے درمیان عالمی مارکیٹ میں سائبر سیکیورٹی پراڈکٹس پیش کرنے کا معاہدے طے پاگیا، ترجمان نادرا کے مطابق معاہدے کا مقصد سائبر سیکیورٹی نظام کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

نادرا کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں سائبر پراڈکٹس کی فراہمی کے لیے ایبرکس کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔اس معاہدے کے تحت نادرا سائبر سیکیورٹی میں ایبرکس سے تربیت حاصل کرے گا، ایبرکس کے اشتراک سے ملکی و غیر ملکی مارکیٹ میں سائبر پراڈکٹس بھی پیش کی جائیں گی۔ترجمان نادرا کے مطابق مایہ ناز عالمی ادارے کے اشتراک سے سائبر سیکیورٹی سسٹم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔معاہدے کے تحت نادرا کسٹم انجینئرنگ سولیوشنز کے تحت سائبر سیکیورٹی میں خود کفیل ہوگا، ایبریکس 500 سے زائد کمپنیز کو سائبر سیکیورٹی خدمات دینے میں پہنچان رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :