عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ہر شخص غربت اور مہنگائی کا رونا رو رہاہے،چوہدری شجاعت حسین ،
عنقریب صوبہ سندھ ،خیبر پختوانخوا کا دورہ کرونگا،حلیم عادل شیخ اور انتخاب خان چمکنی سے ملاقات میں گفتگو، ناانصافی کے مارے لوگ حکومت کے خلاف متحد ہوگئے ہیں،حلیم عادل شیخ
پیر 1 ستمبر 2014 20:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور خیبر پختونخوا کے صدر انتخاب خان چمکنی سے ملاقات میں کہا ہے کہ جس انداز میں چھوٹے صوبوں کے کارکنان ہمارے ساتھ کھڑے ہیں وہ قابل ستائش ہے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صوبوں کا کردار لازم وملزوم ہے عنقریب صوبہ سندھ اورخیبر پختوانخوا کا دورہ کرونگا۔
اس وقت ملک معاشی ابتری کا شکار ہے لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہم نچلی سطح سے لوگوں کو اوپر لائیں گے۔تحریک پاکستان میں چھوٹوں صوبوں کا کردار تاریخ کا حصہ ہیں۔ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں جو کارکنان اس جدوجہد میں شامل ہیں ان کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے انقلابی اقدامات کرنا ہونگے ہم ایک عرصہ سے ہیجانی کیفیت میں مبتلا عوام کو ترقی اور خوشحالی کادور دینا چاہتے ہیں موجودہ وقت میں ہر چیز عوام کی دسترس سے دور ہوچکی ہے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ہر شخص غربت اور مہنگائی کا رونا رو رہاہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.