کراچی ، انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے سالانہ امتحانات کی مارکس شیٹس تیار ہو گئیں

پیر 1 ستمبر 2014 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ دوم سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کی مارکس شیٹس تیار ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

کالجز کے نمائندے اپنے کالجوں کے اتھارٹی لیٹرز کے ساتھ بروز منگل 02 ستمبر 2014ء سے انٹربورڈ آفس سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :