جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا یونیورسٹی ہاسٹل کا دورہ

پیر 1 ستمبر 2014 21:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے یونیورسٹی ہاسٹل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ڈی جی اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر اکرم دوست بلوچ، پرووسٹ محمد اقبال ، ڈی جی انجینئرنگ فاروق بادینی اور دیگر متعلقہ افیسران بھی انکے ہمراہ تھے۔وائس چانسلر نے ہاسٹل کے اندرونی اور بیرونی حصوں کا معائنہ کیا، مختلف رہائشی بلاکس، ہاسٹل کے میس، اسٹڈی روم، ٹی وی ہال، صفائی سھترائی کا جائزہ لیا، طلبہ سے بات چیت کی اورحل طلب مسائل پر فوری طور پر احکامات جاری کئے۔

اور کہا کہ ہاسٹل میں رہائش پذیر طلباء و طالبات کو تمام بنیادی سہولتوں کے مواقع مہیا کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ طلبہ یونیورسٹی کے بنیادی اسٹیک اولڈرز ہیں۔

(جاری ہے)

تاکہ وہ پرامن ماحول میں رہائش کے ساتھ تعلیمی مواقع سے استفادہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ طلبہ کی بڑی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ صفائی کا خیال اور اپنے زیر استعمال بنیادی ضرورت کی چیزوں کی حفاظت کریں۔ کیونکہ یہ انکی مستقبل اور آنے والے نسلوں کے لئے اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان طلباء و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے مواقع اور دیگر تمام بنیادی سہولیات مہیا کررہی ہے۔ جس کا مقصد طلبہ کو روشن مستقبل کی جانب راغب کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :