تحریک انصاف مکمل جمہوری جماعت ہے ،عمران خان کوئی ایساقدم نہیں اٹھائیں گے جس سے مارشل لاء لگے ،اسدعمر
پیر 1 ستمبر 2014 22:29
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنمااسدعمرنے کہاہے کہ تحریک انصاف مکمل جمہوری جماعت ہے ،عمران خان کوئی ایساقدم نہیں اٹھائیں گے جس سے مارشل لاء لگے ،جاویدہاشمی نے جج سے کام لینے والی بات کی جومضحکہ خیزہے ،اگرایسی باتیں انہیں معلوم تھیں تووہ 2دن پہلے تک پارٹی میں کیوں رہے ۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ جاویدہاشمی صرف اس بات پردھرنے سے چلے گئے تھے کہ ہم نے آگے نہیں جانا،اس کے علاوہ انہوں نے جوباتیں کی ہیں وہ اس سے پہلے کبھی نہیں سنیں ۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی میں کئی باریہ سوال ہواکہ کہیں فوج کے ساتھ مل کرتوکچھ نہیں ہورہاتوعمران خان ہمیشہ اس بات کی تردیدکی اورکہاکہ انہوں نے 18سال کی جدوجہد فوج کیلئے نہیں کی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ عمران خان کی مذاکراتی کمیٹی سے جب بات ہوئی توہم نے کہاکہ آگے نہیں بڑھناچاہئے ،پھرمیں اورپرویزخٹک قادری صاحب سے ملنے بھی گئے اورانہیں بھی کہاکہ آگے نہ بڑھیں لیکن ان کے لوگوں میں ایک جذبہ تھااورانہوں نے کہاکہ ہم فیصلہ کرچکے ہیں اس کے بعدمیری غیرموجودگی میں کورکمیٹی کااجلاس ہواوراراکین کی اکثریت نے کہاکہ ہمیں بھی طاہرالقادری کے ساتھ آگے بڑھناہے ،مجھے فوری طورپربلایاگیاجب میں پہنچاتوعمران خان اعلان کرچکے تھے اورجاویدہاشمی کنٹینرمیں بیٹھے تھے ،جنہوں نے مجھے کہاکہ میں واپس جارہاہوں اس کے علاوہ انہوں نے کوئی بات نہیں کی اگرکوئی بات ان کے علم میں اس وقت بھی آئی تھی تووہ ہمیں بتاتے ۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میں سارے جمہوری لوگ بیٹھے ہیں اوراکثریت ان لوگوں کی ہے جمہوریت سے بے پناہ محبت اورلگاوٴرکھتے ہیں ،جاویدہاشمی کے خدشات سے واقف ہوں وہ لاہورسے اسلام آبادتک عمران خان کے ساتھ رہے ،بیج والوں کے اشارے کی بات بھی پہلی بارسنی اورایک جج سے فیصلہ کرانے کی بات بھی پہلی بارسنی ہے جومضحکہ خیزہے تاہم ہماری یہ باتیں ضرورہوتی ہیں کہ دھرنے اورہمارے اقدامات سے فوج اورعدلیہ کاری ایکشن کیاہوگا۔انہوں نے کہاکہ فوج نے آناہوتواس کے پاس کئی بہانے ہوتے ہیں لیکن عمران خان کوئی ایسااقدام نہیں اٹھائیں گے جس سے مارشل لاء لگے اورنہ ہی مارشل لاء لگنے کے کوئی احکامات ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.