شیخ رشید احمد نے جاوید ہاشمی کے الزامات کو مستر د کردیا،
میڈیا اور کیمرے کی آنکھ زندہ نہ ہوتی تو پارلیمنٹ کے سامنے حکومت تاریخی خونریزی کرتی اور ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ رونما ہوتا،شیخ رشید،حکومت نے پی ٹی آئی کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو جمہوریت رہے گی نہ حکومت،عوامی مسلم لیگ کا نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس میں دعویٰ
منگل 2 ستمبر 2014 19:56
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے تحریک انصاف کے منحرف صدر جاوید ہاشمی کے الزامات کو مستر د کردیا ہے اور کہا ہے کہ اگر میڈیا اور کیمرے کی آنکھ زندہ نہ ہوتی تو پارلیمنٹ کے سامنے حکومت تاریخی خونریزی کرتی اور ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ رونما ہوتا۔جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں،عمران خان بھی آئین وقانون کی باتیں کرتے ہیں اور جمہوریت کے حق میں ہیں۔
حکومت نے پی ٹی آئی کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو نہ جمہوریت رہے گی اور نہ ہی نوازشریف کی حکومت۔منگل کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے جاوید ہاشمی کے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا ہے،جاوید ہاشمی کے الزامات کی کوئی حیثیت نہیں،عوامی مسلم لیگ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ہے جبکہ کورکمیٹی کا حصہ نہیں ہے،جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، نواز شریف کی حکومت خود ہی جمہوریت کا بوریابستر گول کرنا چاہتی ہے،شیخ رشید احمد نے اسمبلی میں استعفیٰ دینے کے سوال پر کہا کہ جب عمران خان استعفیٰ دے گا تو شیخ رشید احمد کا استعفیٰ بھی آجائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.