لائیوسٹاک کے آفیسر ز اور اہلکار دودھ ، گوشت کی پیداوار بڑھانے کیلئے تند ھی سے اقدامات اٹھائیں ،شوکت علی یوسفزئی

منگل 2 ستمبر 2014 19:56

سوات ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء)ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ، لائیو سٹاک خیبر پختونخوا شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ لائیوسٹاک کے آفیسر ز اور اہلکار دودھ ، گوشت کی پیداوار بڑھانے کیلئے تند ھی سے اقدامات اٹھائیں ، غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی ہوگی ، ہمیں صرف کرسی پر بیٹھنا نہیں بلکہ عوام ، علاقے کے زمینداروں کے مسائل کے حل پر توجہ دینا ہوگی ، زمیندار پیداور بڑھانے کیلئے جدید طریقوں پر عمل کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لائیوسٹاک آفس سوات میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ، اس موقع پر ڈی جی لائیوسٹاک ڈاکٹر احسان اللہ ، ڈاکٹر بخت عالم ڈسٹرکٹ ڈائیریکٹر لائیوسٹاک ، ڈاکٹر عبدالباری ،ڈارئیریکٹر زراعت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ تختہ بند ، ڈاکٹر گل شیر ، ڈاکٹر جاویداقبال، ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر عزیز احمد اور دیگرمتعلقہ حکام بھی موجود تھے ، شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ ہمارے علاقے کے لوگوں کا زیادہ انحصار یہاں کی زراعت اور کھیتی باڑی پر ہوتی ہے ، تاہم لائیوسٹاک کی اس میں اہم رول ہے ، انہوں نے کہا کہ جانوروں ، مویشیوں کو حفاظتی ویکسین کرنے کیلئے اقدامات ضروری ہیں تاکہ اس سے پیداوار میں اضافہ ہو اور اس سے بے روزگاری میں کمی واقع ہو سکے ، اس موقع پر شوکت علی یوسفزئی نے لائیوسٹاک کی ویٹرنری ہسپتال سیدوشریف میں جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا اور ہدایات کی،اس موقع پر انہوں ہدایات کی کہ سوات و ملحقہ علاقوں میں مویشیوں اور جانوروں کو حفاظتی ٹیکے اور ادویات بہم پہنچانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ، انہوں نے کہا کہ کالام ، مٹہ اور دیگر دشوار گزار علاقوں میں مویشی پال کی رہائش اور بھیڑ بکریوں ، گائے بھینس کی حفاظت موسمی لحاظ سے کرانے کیلئے متعلقہ حکام ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔