افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 33 طالبان ہلاک، 13 زخمی
بدھ 3 ستمبر 2014 16:33
کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) افغان نیشنل سیکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 33 طالبان جنگجوہلاک اور 13 زخمی ہوگئے جبکہ 3 کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب خودکش حملے اورسڑک کے کنارے نصب دھماکاخیز مواد پھٹنے سے 7 افغان اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ ہرات میں طالبان نے 4 مغوی پولیس اہلکاروں کو رہا کردیا۔ منگل کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان پولیس نے افغان آرمی اور این ڈی ایس کے ساتھ آپریشن کیے ہیںجس میں 25 جنگجو مارے گئے۔
آپریشن صوبہ کنڑ، بغلان، قندوز، زابل، ارزگان، لوگر، غزنی اور نمروزمیں کیے گئے۔ مختلف اقسام کے ہتھیاراور بارودی موادبھی قبضے میںلے لیاجبکہ 7 مختلف اقسام کی دیسی ساختہ دھماکا خیز ڈیوائسز کو ناکارہ بنادیا۔
(جاری ہے)
ادھر افغان وزارت دفاع سے جاری بیان میں ترجمان جنرل ظاہرعظیمی نے کہاہے کہ 4افغان فوجی سڑک کنارے نصب دھماکا خیز موادپھٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشن کے دوران 8 جنگجو ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ افغان آرمی نے دیسی ساختہ بم ڈیوائسزکے 33 راؤنڈ بھی برآمد کرلیے۔ ننگرہارمیں ایک خودکش حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ صوبائی گورنرکے ترجمان احمدضیا عبدالزئی کے مطابق واقعہ ضلع باٹی کوٹ میں پیش آیاجہاں ایک خود کش حملہ آورنے پولیس کی گاڑی کے قریب خودکو دھماکاخیز موادسے اڑا لیا۔
طالبان
ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے دھماکے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ حملے میں 6 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔ مغربی صوبہ ہرات میں نامعلوم مسلح افرادنے قبائلی رہنما عبدالمالک کو گولی مارکر قتل کردیا۔ عبدالمالک ضلع شندادکے سابق پولیس چیف تھے۔ ادھرطالبان نے 4 مغوی پولیس اہلکاروں کو رہا کردیا۔ پولیس اہلکاروں کو گزشتہ ہفتے ضلع اوبے میںایک چیک پوسٹ پر حملے کے دوران اغواکیا گیا تھا۔ مغوی اہلکاروں کو 3روز قبل رہاکیا گیاہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.