دارلحکومت اسلام آباد میں اسکولز جزوی طور پر کھل گئے

بدھ 3 ستمبر 2014 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں اسکولز جزوی طور پر کھل گئے،ریڈ زون اور ملحقہ علاقوں میں اسکولز ابھی بھی بند ہیں۔

(جاری ہے)

گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکولز 11 اگست کو کھلنے تھے تاہم دھرنوں کی وجہ سے چھٹیوں میں 4دفعہ توسیع کی گئی۔ دھرنوں کے باعث پولیس کی بھاری نفری اسکولز میں مقیم ہے۔ ترجمان کیڈ کا کہنا ہے کہ 33 اسکولز پولیس سے خالی کرا لئے گئے ہیں ، جبکہ 27 اسکولز میں ابھی بھی پولیس اہلکار مقیم ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :