یہ پارلیمنٹ پر پہلا اور آخری حملہ نہیں، رضا ربانی
جمعرات 4 ستمبر 2014 13:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سنیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ہمیں ابھی جزوی کامیابی ملی ہے، لیکن ابھی جنگ جاری ہے اور پارلیمنٹ پر یہ کوئی پہلا اور آخری حملہ نہیں ہے۔ یہ جنگ اقتدار کی جنگ ہے اورجب تک کوئی اقدامات نہیں کیے جائیں گے اس طرح کی سازشیں جنم لیتی رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان تمام سازشوں کا مقابلہ صرف اور صرف ایک متحد پارلیمنٹ کرسکتی ہے۔پی پی پی رہنما رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سازشوں کا مقابلہ صرف متحد پارلیمنٹ کرسکتی ہے۔.امید ہے وزیراعظم سمجھوتا نہیں کریں گے۔
(جاری ہے)
صوبائی خودمتکاری واپس لینے کی کوشش کی گئی تو تین صوبوں پر متحمل نہیں ہوں گے۔
ہمیں اس بات کو سمجھنا چاہیے کہ آئین خود اپنا دفاع کرتا ہے کہ اور 18 ویں ترمیم کے بعد سے ان مخلاف قوتوں کے لیے اسیا کرنا ممکن نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آمریت قبول نہیں ہے، خواہ وہ کسی بھی صورت ہو۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضاربانی نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے دور میں مشکل سے مشکل دور آیا، لیکن ہم نے کبھی سسٹم کو ڈی ریل نہیں کیا۔
ذوالفقادر علی بھٹو کو پھانسی دی گئی ہم سسٹم میں رہے، اور جب محترمہ بے نظیر بھٹو کو قتل کیا گیا تو ہم نے کہا کہ 'پاکستان کھپے'سانحہ ماڈل ٹاؤن قابلِ مذمت ہے، لیکن اس میں کہا جارہا ہے کہ سسٹم کو ڈی ریل کردو۔ انقلاب کا راستہ ڈی چوک پر نظر نہیں آتا ہے۔ اگر 58 ٹو بی ہوتا تو اسمبلیاں کب کی ختم ہوچکی ہوتیں۔ رضا ربانی نے کہا کہ لوگ انقلاب کی بات کررہے ہیں، یہ کون سا انقلاب لانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں اور کیسانوں کے بغیر کون سا انقلاب ہوتا ہے۔؟
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.