ایبولا وائرس سے نمٹنے کیلئے چھ سو ملین ڈالر کی ضرورت ہے، عالمی ادارہ صحت ،

ہلاکتوں کی تعداد1900تک جاپہنچی،مغربی ممالک میں بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ،بیان

جمعرات 4 ستمبر 2014 19:35

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ ایبولا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد انیس سو تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس عالمی ادارے نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ اگر آئندہ چھ سے نو ماہ کے دوران اس وباء پر کنٹرول پانا مقصود ہے تو اس کے لیے چھ سو ملین ڈالر کی فوری امداد کی ضرورت ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صرف گزشتہ ہفتے کے دوران ہی اس وباء میں مبتلا ہونے والے کم ازکم چار سو افراد لقمہء اجل بن گئے۔ مغربی افریقی ممالک سے پھیلنے والے اس وائرس نے افریقہ کے دیگر ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ مغربی ممالک میں بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :