طاہرالقادری کے انقلاب مارچ نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں، پیر معصوم نقوی
جمعہ 5 ستمبر 2014 16:07
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 ستمبر۔2014ء ) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی اور حکومتی نااہلی، تباہ حال ملکی معیشت کی وجہ سے عوامی انقلاب مارچ کی ضرورت پڑی ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جامعہ حزب الاحناف میں جے یو پی نیازی کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں صاحبزادہ محی الدین محبوب کاظمی،الحاج پیر شہزادہ جان،پیر مصطفی اشرف رضوی، پیر غلام رسول اویسی، پیر عثمان نوری ،پیر اختر رسول قادری ،ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیر نفیس الحسن شاہ بخاری،دیوان عثمان فرید چشتی، رضا حیدرشاہ،جان مصطفی حقانی، محسن رضا شاہ بخاری، مفتی لیاقت علی صدیقی اور دیگررہنما نے بھی موجود تھے۔
پیرمعصوم نقوی نے کہا کہ موجودہ حکومت سے تنگ عوام کو صرف منظم کرکے احتجاج کی کال دینے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
وہ سڑکوں پر آنے کے لئے ہر وقت تیار نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوامی مطالبات کا ایجنڈا پیش کیا تو لوگ گھروں میں نہیں بیٹھ سکے۔ انہیں انقلاب مارچ کا حصہ بننا پڑا۔ اورعملاً ایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اور نہ ہی ان کے کارکنوں کے حوصلوں میں لغزش آئی ہے۔
وہ پرامن شاہراہ دستور پر عوام مطالبات کے منظور ہونے تک بیٹھے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومتی محکمہ ہو ہر جگہ کرپشن اور بدعنوانی راج ہے۔ طاہرالقادری نے عوام کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے انقلاب مارچ کامیاب ہوچکا ہے کہ حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ پاکستان کو مخلص قیادت کی ضرورت ہے جو مسلک اہل سنت ہی فراہم کرسکتا ہے۔ تاکہ فرقہ واریت ، دہشت گردی، غربت، جہالت اور کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں۔ انہیں اپنی شکل دیکھ کر شرمندگی ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.