لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کا سلسلہ تین روز سے جاری، معمولات زندگی معطل ‘مال روڈسمیت شہر کے مختلف علاقے بارشوں کے پانی میں ڈوب گئے
جمعہ 5 ستمبر 2014 19:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کا سلسلہ تین روز سے جاری ہے ‘بارشوں کی وجہ سے لاہور بھر میں معمولات زندگی معطل ہوکررہ گئے ہے اور مال روڈسمیت شہر کے مختلف علاقے بارشوں کے پانی میں ڈوب گئے ہیں ‘ چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سمیت مختلف واقعات میں درجنوں گھروں کے چراغ گل ہوگئے ہیں اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
لاہورمیں چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 13 شہری جان کی بازی ہار گئے۔(جاری ہے)
پنجاب حکومت نے جاں بحق ہونیوالوں کے ورثاء کیلیے پانچ لاکھ اور شدید زخمیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 51 ہو گئی . پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرجتی برستی گھٹائیں تباہی، اور موت کا پیغام بن گئیں۔
لاہور میں شاہدرہ کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون دم توڑ گئی جبکہ ایک مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہورکی ضلعی حکومت ہمیشہ کی طرح ا س سال بھی برسات میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے وزیراعلی واسا حکام کے خلاف سخت کاروائی کریں اور شہریوں کے جانی ومالی نقصانات کے مقدمے واسا کی افسرشاہی کے خلاف درج کروائے جائیں -مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ" بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.