پاکستان کا کل یقینا بہتر ہے اور ہمیں تعلیم کو ا پنا شعار بناکر ترقی یافتہ قوموں کا مقابلہ کرنا ہے‘چوہدر ی محمدسرور،

جمہوریت سے بہتر کوئی نظام نہیں ، جمہوری نظام کے استحکام کیلئے مل کرکوششیں کرنا ہوں گی‘گورنر پنجاب

جمعہ 5 ستمبر 2014 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان بے پناہ صلاحیتو ں کے مالک ہیں جن کی ذہانت اور لگن دیکھ کر یہ احساس ہوتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، اب عوام باشعور ہو چکے ہیں خصوصا نوجوان نسل کی ذہنی صلاحیتیں پہلے سے بہت بہتر ہیں اور وہ ملک کوترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے میں اپنابہترین کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے برگد تنظیم برائے ترقی نوجوانان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹرصبیحہ شاہین سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے پندرہ رکنی وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب سے ملاقات کی ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ جمہوریت سے بہتر کوئی نظام نہیں ، جمہوری نظام کے استحکام کے لیے مل کرکوششیں کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مشکل سے مشکل حالات میں آگے بڑھنا ہے جس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ حالات سے مایوس ہونے کی بجائے عزم و استقلال کے ساتھ آگے بڑھتے جائیں ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کا کل یقینا بہتر ہے اور ہمیں تعلیم کو ا پنا شعار بناکر ترقی یافتہ قوموں کا مقابلہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :